ارنا رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی عسکریت پسندوں نے آج صبح کو 3 فلسطینیوں کیخلاف فائرنگ کرکے شہید اور 15 دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔
بیان میں مزید زخمیوں کی ابن سینا اسپتال منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان میں سے تین زخمیوں کی جسمانی حالت تشویشناک ہے۔
ایک غیر انسانی فعل میں اسرائیلی غاصبوں نے سرکاری ہسپتال پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد افراد دم گھٹنے لگے۔
اسرائیلی فوجیوں نے آج صبح شمال مغرب میں جنین کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور جھڑپ کی۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹیلی ویژن کے مطابق جنین کیمپ میں داخل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کو کئی مقامات سے شدید فائرینگ اور دستی بم پھینک کر نشانہ بنایا گیا۔
*** مغربی کنارے میں شہادت کی کارروائیاں؛ 4 آباد کار زخمی ہو گئے
صیہونی حکومت کے خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی شہادت کی کارروائی میں چار آباد کار زخمی ہوئے ہیں۔
عبرانی زبان کی نیوز سائٹ ماکور ریشون نے اطلاع دی ہے کہ گوش عتصیون کے قریب بس کے اندر سرد ہتھیاروں کے حملے میں چار اسرائیلی زخمی ہوئے۔
اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ شہادت کی کارروائی کر نے والے کو صیہونیوں نے آج گوش عتصیون کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا۔
واضح رہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ نے کل اعلان کیا کہ ہم آنے والے دنوں اور رمضان کے مقدس مہینے میں حیران کن واقعات دیکھیں گے۔ اور فلسطینی عوام بالخصوص یروشلم اور الشیخ جراج کی مزاحمت دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ